گنڈاپور کا ایجنڈا ہے ’’کپتان نہیں تو پاکستان نہیں‘‘، شرجیل میمن

27

 

اسلام آباد (صباح نیوز) وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پختونخواکپتان نہیں تو پاکستان نہیں کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں، ایک سیاسی جماعت کے احتجاج سے سب کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، ایک شدت پسند جتھہ یہاں وزیراعلیٰ کے ساتھ موجود ہے، چند گروہوں کو پہلے سے اسلام آباد پہنچایا گیا تھا، سرکاری وسائل استعمال کیے جا رہے ہیں، ان سے بعید نہیں کل کہیںکہ نتین یاہو ڈی چوک میں خطاب کرے۔ ہفتہ کو اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک شخص کی وجہ سے یہ سب ہو رہا ہے وہ شخص پاکستان کی ترقی اور سلامتی کو نقصان پہنچانا چاہتا ہے یہ شخص سوچی سمجھی سازش کے تحت ایسا کررہا ہے، اسلام آباد میں اہم عالمی شنگھائی کانفرنس ہونے والی ہے اس وقت یہ سب ہو رہا ہے، ملائیشیا کے وزیراعظم کے دورے کے وقت بھی یہ سب کچھ ہوا، ان سب واقعات کو ایسا نارمل نہ سمجھا جائے ان کے پیچھے کچھ نہ کچھ حقائق ہیں، ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت جمہوریت، آئین اور پاکستان کو کمزور کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔