کراچی (اسپورٹس رپورٹر ) پاکستان کے باکسر محمد وسیم نے ورلڈ بینٹم ویٹ رینکنگ فائٹ جیت لی۔قومی باکسر نے جارجیا کے جابا میمیشی کو تیسرے رائونڈ میں ناک آئوٹ کر دیا۔پاکستانی باکسر نے ڈبلیو بی ایف کی رینکنگ فائٹ میں جارجیئن باکسر کو ناک آئوٹ کیا۔ جارجیا کے باکسر جابا میمیشی سے عالمی رینکنگ فائٹ تقریبا 7 منٹ تک جاری رہی، محمد وسیم ناک آٹ کے ذریعے اپنی 9 فائٹ جیت چکے ہیں۔