ایف ڈی اے سٹی ا سپورٹس کمپلیکس کی مینجمنٹ کمیٹی کا اجلاس

78

فیصل آباد (اسپورٹس ڈیسک) کمشنروچیئرپرسن سلوت سعید کی زیر صدارت ایف ڈی اے سٹی ا سپورٹس کمپلیکس کی مینجمنٹ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ممبر شپ کے لئے مزید امیدواروں کے انٹرویو کئے گئے۔ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ڈاکٹر شہاب اسلم،ایڈیشنل ڈی جی ایف ڈی اے دلاورخاںچدھڑ،انچارج ا سپورٹس کمپلیکس/ڈ ائریکٹر فنانس یاسر اعجاز چٹھہ،ڈویژنل اسپورٹس آفیسر چوہدری طارق نذیرودیگرموجود تھے۔کمشنر نے کہا کہ بڑی تعداد میں ممبر شپ کے خواہش مند امیدواروں کی شرکت اسپورٹس کمپلیکس کے معیار اور وقار پر بھرپور اعتماد کا اظہار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ا سپورٹس کمپلیکس کی تکمیل اور انتظامی امور چلانے میں گہری دلچسپی ترقی وکامیابی کی ضمانت ہے۔اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلوں کی سہولیات کے ساتھ تفریحی سرگرمیوں میں بھی وسعت لانے کے لئے پرعزم ہیں۔کمشنر نے کہا کہ صحت مند سرگرمیوں کے فروغ کے لئے ایسے اداروں کے قیام کی مزید گنجائش موجود ہے۔