قرارداد مقاصد کے مسئلے کو بھرپور اجاگر کرینگے، محفوظ النبی خان

120

کراچی (این این آئی)قائد ملت لیاقت علی خان میموریل کمیٹی کے جنرل سیکریٹری محفوظ النبی خان نے کہا ہے کہ گزشتہ روز قائد اعظم ہاؤس میوزیم میں قائد ملت میموریل کمیٹی کے زیر اہتمام قرارداد مقاصد کی ڈائمنڈ جوبلی سال کی تقریبات کے سلسلے میں منعقدہ پروگرام میں وقت کی کمی کے باعث ملک میں قرار داد مقاصد سے روگردانی کا مسئلہ پوری طرح اجاگر نہیں کیا جا سکا ہے تاہم قرارداد مقاصد کی ڈائمنڈ جوبلی سال کی تقریبات کے سلسلے کی آئندہ کسی تقریب میں قرارداد مقاصد پر عدم عمل درآمد کے مسئلے کو بھرپور اجاگر کریں گے ۔