کراچی ( اسٹاف ر پورٹر)پی پی رہنما آغا سراج درانی کے خلاف آمد سے زائد اثاثہ جات کا ریفرنس،عدالت نے ریفرنس کی سماعت 26 اکتوبر تک ملتوی کردی۔ آغا سراج درانی کی جانب سے احتساب عدالت کے دائرہ اختیار سے متعلق درخواست کے سماعت احتساب عدالت میں ہوئی جہاں پراسیکیوٹر نیب کی عدم حاضری کے باعث سماعت 26 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی ،آغا سراج درانی کی جانب سے نیب ترامیم کے تحت احتساب عدالت کے دائرہ اختیار کو چیلنج کیا گیا تھا،نیب ترامیم کے بعد نیب ریفرنس نہیں بنتا، احتساب عدالت میں سماعت کے بعد میڈیا سے آغا سراج درانی نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ تیس سال سے ہمارا میڈیا ٹرائل ہورہا ہے قیادت کی ہدایت کے حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے،نیب قوانین میں تبدیلی کے بعد میرا نیب کیس نہیں بنتا۔