کراچی، اماراتی سفیر اور قونصل جنرل کا تاریخی عمارتوں کا دورہ

87

کراچی (این این آئی)صوبائی وزیر ثقافت ذوالفقار شاہ اماراتی سفیر حمد عبید الزابی اور قونصل جنرل کراچی بخیت عتیق الرومیتی کے ہمراہ سندھ آرکائیو ڈپارٹمنٹ پہنچے اور وہاں موجود کئی سو سال پرانے تاریخی ورثے دیکھے۔صوبائی وزیر مہمانوں کو لیکر موہٹہ پیلس بھی گئے۔ متحدہ عرب امارات کے سفیر حمد عبید الزابی اور قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی آرٹس کونسل بھی پہنچے اور وہاں جاری آرٹس فیسٹیول میں شرکت کی۔متحدہ عرب امارات کے سفیر حمد عبید الزابی کا کہنا تھا کہ انہیں بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ وہ آج اس خوبصورت نمائش میں شریک ہیں، آرٹ ایک گلوبل زبان ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی فنکار دبئی آرٹ فیسٹیول میں بھی شریک تھے۔حمد عبید الزابی نے صوبائی وزیر ثقافت سید ذوالفقارعلی شاہ کی کاوشوں کو بھی سراہا۔