بھارتی وزیر خارجہ نے دورہ پاکستان میں 2طرفہ مذاکرات کا امکان مسترد کردیا

91

نئی دہلی (صباح نیوز) بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے پاکستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر پاکستان بھارت دو طرفہ ملاقات کو مسترد کر دیا۔ وزیر خارجہ جے شنکر نے کہا ہے کہ میں وہاں بھارت اور پاکستان کے تعلقات پر بات کرنے نہیں جا رہا ہوں‘ ایس سی او میں شرکت کے لیے جا رہا ہوں‘ میرا اس مہینے کے وسط میں پاکستان جانا طے ہے‘ میں شائستہ و مہذب شخص ہوں، شائستگی سے پیش آئوں گا۔ گزشتہ روز ہی بھارتی وزارت خارجہ نے تصدیق کی تھی کہ نئی دہلی اسلام آباد میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کرے گا۔ایس سی او سمٹ15،16 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہوگی۔