سان فرانسسکو:یو ٹیوب نے اپنے پلیٹ فارم پر شارٹس کا دورانیہ تین منٹ تک بڑھا دیا۔
بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق وڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم یو ٹیوب کی جانب سے ایک اہم اپ ڈیٹ جاری کی گئی ہے ، جس میں کمپنی نے اپنے پلیٹ فارم پر شارٹس کا دورانیہ ایک منٹ سے بڑھا کر تین منٹ تک کردیا ہے۔
یو ٹیوب کی جانب سے شارٹس کے دورانیے میں اضافہ ٹک ٹاک کی طرز پر بڑھا کر 3 منٹ تک مقرر کیا گیا ہے، جس کے بعد 15 اکتوبر سے صارفین زیادہ سے زیادہ 3 منٹ پر مبنی شارٹس بھی یوٹیوب پر اپ لوڈ کر سکیں گے۔
یو ٹیوب کے متعلقہ شعبے کے ماہرین نے ایک پوسٹ میں بتایا کہ یہ نئی تبدیلی صارفین کے اسٹوری شیئر کرنے کے تجربے کو ایک نیا انداز فراہم کرے گی۔ اس اپ ڈیٹ کی وجہ یہ ہے کہ صارفین کی جانب سے اس کا طویل عرصے سے مطالبہ تھا۔