عالمی یوم اساتذہ : پبلکن ایلومنائی ایسوسی ایشن کی پروقار تقریب  

326
occasion of World Teachers' Day

کراچی: پبلکن المنائی ایسوسی ایشن نے “عالمی یوم اساتذہ” 5 اکتوبرکے موقع پر اپنے مادر علمی کے سابق اور موجودہ اساتذہ کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا۔ تقریب ایف جی منوالا پبلک گرلز ہائیا سکول کے اسلام ہال آڈیٹوریم میں منعقد کی گئی۔ اس موقع پر مہمان خصوصی اسکول کے سابق اساتذہ تھے۔

تقریب میں دونوں اسکولوں یعنی ایف جی پبلک اسکول کراچی کینٹ اور ایف جی منوالا پبلک گرلز اسکول کے سابق اور موجودہ اساتذہ کے ساتھ ساتھ 1961 سے 2023 تک کے سابق طلباء نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شرکاء نے تقریب کے کامیاب انعقاد پر منتظمین کی تعریف کی اور شکریہ ادا کیا۔ اساتذہ کی انتھک محنت اور لگن کو خراج تحسین پیش کیا جس کی وجہ سے وہ اس سنگ میل تک پہنچنے میں کامیاب ہوئے۔ سابق طلباء نے اپنے اساتذہ سے اظہار تشکر کیا اور مرحوم اساتذہ کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر معزز مقررین نے اساتذہ کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور ان کے کردار پر بھی زور دیا کہ اساتذہ کو چاہیے کہ وہ جدید مضامین میں مہارت حاصل کریں تاکہ طلباء پاکستان کی ترقی میں مثبت کردار ادا کر سکیں اور مستقبل کے چیلنجز سے موثر انداز میں نمٹ سکیں۔

پبلکن المنائی ایسوسی ایشن نے یادگار کے طور پر سابق اساتذہ کو شیلڈز پیش کیں اور مرحوم اساتذہ کو خراج عقیدت پیش کیا اور انکے ورثا کو بی اعزازی شیلڈز پیش کہ گئیں۔

موجودہ پبلیکن المنائی ایسوسی ایشن کو ریئر ایڈمرل (ریٹائرڈ) تنویر احمد، ستارہ امتیاز (ملٹری) کی قیادت میں بحال کیا گیا۔ یہ بات قابل اہم ہے ایڈمرل تنویر کو 1961 میں میٹرک کا امتحان پاس کرنے والے اسکول کے پہلے بیچ کےحصہ بننے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ اپنے بحالی کے بعد سے، پبلکن ایلومنائی ایسوسی ایشن نے 12 پروجیکٹ مکمل کیے ہیں جن سے ان کے مادر علمی کے بچوں کو براہ راست فائدہ پہنچا رہا ہے ، پبلکن المنائی ایسوسی ایشن اس بات پر پر عزم ہے کہ وہ دنیا بھر سے اپنے مادر علمی کے تمام سابق طلباء کو متحد کرنے کی کوشش جاری رکھے گی۔