جنیوا:عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے ایم پاکس کے لیے پہلے تشخیصی ٹیسٹ کی منظوری دی ہے، جو اس متعدی مرض کی ٹیسٹنگ تک عالمی رسائی میں اضافے کے حوالے سے ایک اہم کامیابی ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق تشخیصی ٹیسٹ کی منظوری ایسے وقت میں دی گئی ہے جب افریقی ممالک اس مرض کی محدود جانچ کی صلاحیت کے ساتھ مشکلات کا شکار اور اس وجہ سے وائرس تیزی سے پھیل رہاہے۔
خیال رہے کہ 2024 میں براعظم افریقہ میں 30ہزار سے زیادہ مشتبہ ایم پاکس کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جن میں کانگو ، برونڈی اور نائجیریا سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔