برطانیہ سے امریکا صرف 2 گھنٹے میں پہنچنا ممکن ہونے کے قریب

123

لندن: برطانیہ سے امریکا کا سفر صرف 2 گھنٹے پر محیط ہو سکتا ہے، جی ہاں، ایسا ممکن ہونے کے قریب ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق برطانوی دارالحکومت لندن سے ٹیکساس کے درمیان سفر کے لیے جدید ہائپر سونک طیارہ  آئندہ برس (2025ء میں) اپنی  آزمائشی اُڑان بھرے گا اور اس کا یہ سفر 2 گھنٹے  پر محیط ہوگا، جو مسافروں کو لندن سے ٹیکساس پہنچائے گا۔

وینس ایرو اسپیس اور ویلونٹرا کمپنیوں کے مالکان کا اس حوالے سے دعویٰ ہے کہ یہ جدید ٹیکنالوجی کا حامل تیز رفتار طیارہ ماک 6  فی گھنٹہ 5795 کلو میٹر کی رفتار  کو چھوئے گا۔  اس طیارے کا نام وینس اسٹار گیزر ایم 4 ہے اور اس میں جدید راکٹ کا انجن لگایا گیا ہے، جو اسے بلند پرواز اور غیر معمولی رفتار کا حامل بناتا ہے۔

دونوں کمپنیوں کا دعویٰ ہے کہ یہ جدید ہائپر سونک طیارہ طویل مگر مختصر سفر  کے خواب کو حقیقت میں بدلنے والا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل لندن سے نیویارک 3.5 گھنٹے میں پہنچانے والے طیارے نے ایک اہم سنگِ میل عبور کیا تھا۔