ایس سی او کانفرنس : پنجاب حکومت کا امن و امان برقرار رکھنے کے لیے پاک فوج طلب

112
Security forces operation in Tera

لاہور : وزارت داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت فوج کی خدمات حاصل کی گئی ہیں ۔ 

نوٹیفکیشن کے مطابق فوج، سول آرمڈ فورسز اور پولیس کے ساتھ مل کر کانفرنس کے دوران امن و امان کو یقینی بنائے گی۔ ائیرپورٹس، اہم راستوں اور مقامات پر سیکیورٹی برقرار رکھی جائے گی۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ پاک فوج کو واضح اور غیر مبہم رولز آف انگیجمنٹ دیے گئے ہیں، جس کے تحت مسلح افواج، سول آرمڈ فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے کسی بھی ممکنہ خطرے کی اطلاع پر بروقت کارروائی کر سکیں گے۔ دشمن عناصر یا کسی بھی ممکنہ ہجوم یا فسادیوں کی جانب سے حملے یا دھمکی کی صورت میں فوری اقدامات کیے جائیں گے۔