لاہور: پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں امن ومان کے قیام کیلیے رینجرز کو طلب کرلیا گیاہے.
میڈیا ذرائع کے مطابق لاہور میں رینجرز کو امن وامان قائم رکھنےکے لیے طلب کیاگیا ہے، جی پی او چوک کے باہر اور کئی دیگر پوائنٹس پر رینجرز موجود ہے۔
خیال رہے کہ لاہور میں احتجاج کے پیش نظر شہر کے داخلی راستے بند کرکے مختلف شاہراہوں پر پولیس تعینات کی گئی ہے۔
جی ٹی روڈ سے بتی چوک آنے والا راستہ کنٹینر لگا کر مکمل طور پر بند کردیا گیا ہے، مینار پاکستان جانے والے تمام راستوں پر بھی کنٹینر رکھ دیےگئے ہیں۔ رنگ روڈ محمود بوٹی سمیت مختلف مقامات سے بند ہے،گاڑیوں کی قطاریں لگ گئی ہیں ۔ بابو صابو انٹر چینج بھی کنٹینرز کے ذریعے سیل کردیا گیا ہے۔
ایمبولینسیں پھنسنے سے مسافروں کے ساتھ ساتھ مریض بھی پریشان ہیں۔ لاہور سے دوسرے شہر جانے والی ٹرانسپورٹ بھی مکمل طور پر بند ہے اور ویگن والوں نے کرایوں میں اضافہ کردیا ہے۔