اسرائیلی دہشتگردی کے باوجود فلسطینیوں نے مسجد اقصیٰ کے احاطے میں نماز جمعہ ادا کی

147

غزہ: مقبوضہ فلسطین میں اسرائیلی پابندیوں اور اس کی سفاک جارحیت کے باوجود فلسطینیوں نے اپنا مذہبی اور قانونی حق استعمال کرتے ہوئے مسجد اقصیٰ کے احاطے میں نماز جمعہ ادا کی ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے ان نمازیوں میں مذہبی جذبوں سے سرشارنوجوانوں اور بزرگوں کے علاوہ بچے بھی بڑی تعداد میں شریک تھے۔

غیر ملکی میڈیا نے بھی اس حوالے سے تصویروں کی شکل میں ایک مکمل رپورٹ شائع کی ہے، جس میںفلسطینی مسلمانوں کا اپنے مذہب اسلام سے بھر پور لگاﺅ دکھایا ہے۔ رپورٹ کے مطابق فلسطینی میڈیا القدس کے سوشل میڈیا اکاو¿نٹ پر مسجد اقصیٰ کے احاطے میں نماز ادا کرنے کی تصاویر شائع کی ہیں، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بڑی تعداد میں نمازی مسجد اقصیٰ کے احاطے میں نمازجمعہ ادا کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ غزہ میں7 اکتوبر2023ءسے اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں اب تک کم از کم50 ہزارافراد شہید جس میں نہتے بچوں کی بڑی تعداد موجود ہے اور 1لاکھ کے قریب زخمی ہو چکے ہیں۔

یہ بات بھی علم میں رہے کہ اسرائیل میں7 اکتوبر2023ءکو حماس کی قیادت میں ہونے والے حملوں میں کم از کم 1,139 افراد ہلاک ہوئے اور 200 سے زیادہ افراد کو قیدی بنایا گیا۔