ملک میں  مہنگائی مزید بڑھ گئی، ایک ہفتے میں 21 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ

206
Commodity Price Increases in a Week

اسلام آباد:ملک میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ہوا ہے اور  ایک ہفتے کے دوران 21 اشیا کی  قیمتیں  مزید بڑھ گئی ہیں۔

وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے تازہ اعداد و شمار جاری کیے گئے ہیں، جس میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ہفتے کی طرح رواں ہفتے بھی ملک میں مہنگائی کی شرح میں 0.44 فی صد کا اضافہ  ہوا ہے، اسی طرح مہنگائی کی سالانہ شرح بھی 13.80 فیصد پر پہنچ گئی ہے۔

ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے میں 21 اشیا مہنگی، 10 سستی اور 20 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

رواں ہفتے کے دوران ٹماٹر کی قیمتوں میں18.51 فیصد،پیاز کی قیمتوں میں5.89 فیصدچکن کی قیمتوں میں3.72 فیصد،آٹے کی قیمتوں میں3.63 فیصد،دال چنا کی قیمتوں میں 1.41فیصد،دال مونگ کی قیمتوں میں0.92 فیصد،سرسوں کے تیل کی قیمتوں میں0.58فیصد،آگ جلانے والی لکڑی کی قیمتوں میں0.51 فیصد،لہسن کی قیمتوں میں2.47 فیصد اضافہ ہوا۔

اسی طرح رپورٹ کے مطابق ایل پی جی کی قیمتوں میں0.98 فیصد، ماچس کی قیمتوں میں0.97فیصد اورسگریٹ کی قیمتوں میں0.10فیصد اضافہ ہوا جبکہ آلو کی قیمتوں میں1.08 فیصد،انڈوں کی قیمتوں میں1.45فیصد، چینی کی قیمتوں میں1.39 فیصد،کیلوں کی قیمتوں میں1.29 فیصد، دال ماش کی قیمتوں میں0.80 فیصد،دال مسور کی قیمتوں میں0.38 فیصد،پٹرول کی قیمتوں میں0.81 فیصد،ڈیژل کی قیمتوں میں1.32 فیصد،باسمتی ٹوٹا چاول کی قیمتوں میں0.53 فیصد اورگڑ کی قیمتوں میں0.59 فیصد کمی واقع ہوئی۔