انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے ٹیم کا اعلان کردیا

97
he Test series against Pakistan

ملتان : انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے پاکستان کے خلاف کل7 اکتوبر سے ملتان میں شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے 11 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا۔

انگلش ٹیم کے کپتان بین اسٹوک تاحال انجری سے نجات نہیں پاسکے، ان کی غیر موجودگی میں اولی پوپ کپتانی کے فرائض انجام دیں گے جب کہ ڈرہم کے تیز گیند باز برائیڈن کارس بھی پاکستان کے خلاف اپنا ٹیسٹ ڈیبیو کریں گے۔

انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے بین اسٹوکس کی پاکستان کے خلاف 3 میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز میں شرکت کی امید ظاہر کی تھی جس کے بعد انہیں اسکواڈ میں شامل کیا گیا۔

پاکستان کے خلاف انگلینڈ پلینگ الیون میں اولی پوپ (کپتان)،زیک کرولی،بین ڈکٹ ،جو روٹ، ہیری بروک، جیمی اسمتھ  ،کرس ووکس،گس اٹکنسن،برائیڈن کارس ،جیک لیچ ،شعیب بشیر شامل ہیں۔

انگلینڈ کے اسپنر جیک لیچ بھی ٹیسٹ ٹیم میں واپسی ہورہی ہے، وہ آخری بار جنوری میں بھارت کے دورے میں ٹیم میں شامل کیے گئے تھے جب کہ انگلی کی انجری سے مکمل طور نجات پانے والے زیک کرولی کو بھی پلینگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ بین اسٹوکس دی ہنڈرڈ لیگ کے دوران ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوئے تھے جس کی وجہ سے وہ سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز نہیں کھیل سکے تھے۔