حکومت مہنگائی ختم کرنے کے اقدامات کرے، سنی علما کونسل

61

لاہور (آن لائن) صدر سنی علما کونسل لاہورو صوبائی ترجمان مولانا حافظ حسین احمد نے کہاہے کہ حکومت مزید مہنگائی کے بجائی مہنگائی ختم کرنے کے اقدامات کرے، افسر شاہی، بیوروکر یسی، وزیروں مشیروں کے شاہانہ اخراجات کنٹرول کرکے عوام کو ریلیف دیاجائے، عوام کی کسی کو فکر نہیں سیا ستدان اپنے ایجنڈے کے لیے عوام کو استعمال کرر ہے ہیں۔ اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ گیس و بجلی کے بلوں میں ہوشربا اضافہ متوسط و غریب طبقے کے منہ سے روٹی کا آخری نوالہ چھیننے کے مترادف ہے مہنگائی میں آئے روز اضافے نے عوام کو ذہنی مریض بنا دیا ہے ، ملک کے موجودہ دگرگوں معاشی حالات سے کوئی انکار نہیں کر سکتا لیکن اس کی آڑ میں صرف غریب اور متوسط طبقے کو قربانی کا بکرا بنانا افسوسناک ہے