پی ٹی آئی احتجاج ملزمان عدالتوں میں پیش نہ کیے جاسکے

45

اسلام آباد / راولپنڈی (آن لائن) پی ٹی آئی کے احتجاج کے باعث جیل سے ملزمان بھی عدالتوں میں پیش نہیں کیے جا سکے۔ جیل سے ملزمان کو عدالت لانے والے گارڈز کی احتجاج میں ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں۔ ملزمان پیش نا ہونے سے عدالتوں میں مقدمات کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی گئی جبکہ ضلع کچہری جوڈیشل کمپلیکس صبح دس بجے کے بعد مکمل ویران ہوگیا۔اسی طرح، راستوں کی بندش کے باعث دیگر ملزمان اور سائلان بھی پیش نا ہو سکے۔