فلسطین میں معصوم بچوں کو شہید کیا جارہا ہے، گورنر سندھ

31

کراچی (آن لائن) سندھ کے گورنر کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ فلسطین میں معصوم بچوں کو شہید کیا جارہا ہے، مسلمانوں کو کمزور سمجھ کر ملک اور تجارت پر قبضے کی تیاری ہورہی ہے، تجارت میں دنیا سے حصہ طاقت کی بنیاد پر حاصل کرسکتے ہیں۔ کراچی میں کجھور فیسٹول کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ دنیا سے تجارت میں حصہ طاقت کی بنیاد پر حاصل کرسکتے ہیں۔ مسلم ممالک ایک ہوکر اتحاد سے دنیا کی معیشت میں حصہ لے سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ خلیجی ممالک کے سفارتی حکام اپنے ممالک کو لکھیں۔ عرب ممالک کے پاس پیسے کی کمی نہیں۔ کمزور ہونیکی بڑی وجہ اتفاق نہ ہونا ہے۔ گورنر سندھ کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے کاشت کار معیار پر توجہ نہیں دے رہے۔ دنیا کے چار ممالک ایک کھجور کے درخت سے1500ڈالر پاکستان 50ڈالر کماتا ہے۔