سکھر،تجاوزات کیخلاف کریک ڈائون

57

سکھر (نمائندہ جسارت)سکھر میں محکمہ جنگلات کا تجاوزات کیخلاف کریک ڈاؤن، ڈی ایف او ہوش محمد شر نے ڈی سی سکھر کو درخواست دی ہے کہ وہ ہوم ڈپارٹمنٹ سے رجوع کریں تاکہ جنگلاتی زمین پر غیر قانونی تجاوزات میں ملوث افراد کو ایم پی او آرڈیننس کے تحت 90 دن کیلیے حراست میں لیا جائے۔ یہ کارروائی یکم اکتوبر 2024ء سے یکم جنوری 2025 ء تک جاری رہے گی، جسکا مقصد غیر قانونی ربیع کی فصل کی کاشت اور مزید ماحولیاتی نقصان سے بچاؤہے۔