ڈی آئی جی سکھر رینج دفترمیں شہدا کے خاندان کے اعزاز میں تقریب

98

سکھر (نمائندہ جسارت) ڈی آئی جی سکھر رینج آفس میں ایک شام ہمارے ہیرو شہداکی فیملیز کے ساتھ کے عنوان سے ایک سادہ اور پروقار تقریب منعقد کی گئی، تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا، تقریب میں سکھر رینج سے تعلق رکھنے والے چار شہدا شہید اے ایس آئی محمد حسن کولاچی، شہید ہیڈ کانسٹیبل گلشیر احمد ڈریہو، شہید ہیڈ کانسٹیبل غلام رسول شر اور شہید ہیڈ کانسٹیبل گلبہار سوڈرو کی اگلے رینک پر ترقی کی رینک سیریمنی منعقد کی گئی جس میں جس میں اِن کی فیملیز کو پروموشن آرڈرز کے ساتھ ان کے اگلے عہدے پر ترقی کے رینکس والی پولیس ڈریس بھی دی گئی۔علاوہ ازیں رونتی تھانہ ضلع گھوٹکی کے حد میں 31 جولائی 2024ء کو ڈاکوؤں کے خِلاف لڑتے ہوئے شہید پولیس جوانوں کانسٹیبل حنان ملک، کانسٹیبل شفیق گل اور کانسٹیبل سمیع سموں کی بہادری اور شجاعت پر بنائی گئی ڈاکیومنٹری کی رونمائی کی گئی۔اس پروقار تقریب کی مہمان خصوصی شہدائے پولیس کی فیملیز تھیں، تقریب شْہدا میں کمشنر سکھر ڈی سی سکھر سمیت دیگر اعلیٰ سول افسران و معزز سول سوسائٹی کے مہمانوں نے شرکت کی۔تقریب میں کمشنر سکھر فیاض حسین عباسی اور ڈی ائی جی سکھر سید پیر محمد شاہ نے شہدائے پولیس کی امن کی خاطر اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے پر ان کو اور ان کی فیملیز کو خراج تحسین پیش کیا اور آئندہ بھی ان کی فیملیز کو اولین ترجیح کی بنیاد پر یاد رکھتے ہوئے ان سے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا، شہدائے سند پولیس کی فیملیز کی طرف سے شہید ڈی ایس پی عبدالمالک بھٹو کی اہلیہ نے آئی جی سندھ غلام نبی میمن اور ڈی ائی جی سکھر سید پیر محمد شاہ کا شہیدوں کی پروموشن کرنے جیسے احسن اِقدامِ ویلفیئر سمیت شْہدا کی قربانیوں کو سلام پیش کرنے کے لئے یادگار ڈاکیومنٹری بنوائے جانے پر ان کا تہہ دل سے شْکریہ ادا کیا۔تقریب میں شہدائے پولیس کی شریک معزز فیملیز کے لئے تحائف سمیت پیارے بچوں کے لیے گڈی پیکس اور ریفریشمنٹ کا اہتمام و بندوبست کیا گیا۔