ختم نبوت استحکام پاکستان امن مارچ کا قافلہ عمر کوٹ پہنچ گیا

49

میرپورخاص (نمائندہ جسارت)دینِ اسلام کے مقدمات کی توہین کے مقدمے میں نامزد ملزم ڈاکٹر شاہنواز کی ماورائے عدالت ہلاکت سے پیدا ہونیوالی صورتحال پر میرپورخاص تا عمرکوٹ ’’تاجدارِ ختمِ نبوت استحکامِ پاکستان امن مارچ‘‘ کے عنوان سے عظیم الشان فقید المثال ریلی اور جلسہ۔ علماء و مشائخ پیران و مذہبی جماعتوں کے قائدین کی قیادت میں مدرسہ کنزالایمان اسٹیشن سے یہ ’’ تاجدارِ ختمِ نبوت استحکامِ پاکستان امن مارچ‘‘ ہزاروں عاشقان رسولِ اور شہریوں کے ساتھ گاڑیوں بسوں ویگنوں اور کاروں پر سوار ہوکر بہت بڑے قافلے کی صورت عمرکوٹ روانہ ہوا۔ کئی کلومیٹر تک گاڑیوں کی قطاریں لگی رہیں۔ ایک لاکھ کے لگ بھگ شمعِ رسالت کے پروانوں کے جمِ غفیر کے سامنے عمرکوٹ ہی سکڑ گیا۔ مارچ کی قیادت اہل سنت و الجماعت کے امیر پیر ایوب جان سرہندی، تحریک لبیک جنوبی سندھ کے صدر پیر آغا عمر جان سرہندی اور مفتی ایوب سکندری کر رہے تھے۔