حیدرآباد،ڈی سی کی منافع خوری روکنے کی ہدایت

107

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) ڈویژنل کمشنر حیدرآباد بلال احمد میمن نے کہاہے کے سندھ ضروری اشیاذخیرہ اندوزی اور قیمتوں پر ضابطہ اخلاق ایکٹ 2023 کے تحت منافع خوری کی روک تھام کے خلاف ڈویژن کے تمام اضلاع کی چھوٹی بڑی مارکیٹس میں سرکاری قیمتوں کے نفاذ کو یقینی بناکر عوام کو فوری طور پر ریلیف فراہم کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے شہباز بلڈنگ حیدرآباد میں بنیادی ضروری اشیائکی قیمتوں پر ضابطہ اور ذخیرہ اندوزی کی روک تھام کے سلسلے مین کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے اجلاس میں کیا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر حیدرآباد زین العابدین میمن,اسسٹنٹ کمشنرز حیدرآباد،محکمہ خوراک کے افسران، ڈائریکٹر بیورو آف سپلائی اینڈ پرائس کنٹرول سندھ اور مارکیٹ پرائس کمیٹی کے افسران نے شرکت کی جبکہ ڈویژن کے تمام ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز نے بذریعہ وڈیو لنک اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں محکمہ خوراک,مارکیٹ پرائس کنٹرول کمیٹی اور ڈویژن کے ڈپٹی کمشنرز نے ڈویژنل کمشنرحیدرآباد بلال احمد میمن کو اضلاع میں اشیا ضروی کی مقرر کردہ سرکاری نرخوں پر عملدرآمد کے متعلق بریفنگ دی۔کمشنر حیدرآباد بلال احمد میمن نے کہا کے حالیہ سرکاری سطح پر مہنگائی میں واضع کمی ریکارڈ کی گئی ہے اور پیٹرول کی قیمتیں بھی کم ہوئی ہیں جس کو مدنظر رکھتے ہوئے، ہول سیل اور ریٹیل مارکیٹ میں عوام کو رلیف فراہم کرنے کی اشد ضرورت ہے۔انہوں نے مزید کہاکے اضلاع کی انتظامیہ فوری طور پر سرکاری پرائس کنٹرول لسٹ اپڈیٹ کرکے چھوٹی اور بڑی مارکیٹس کا دورہ کریں اور سرکاری قیمتوں پر عملدرآمد کروانے کو یقینی بنائیں۔ کمشنر حیدرآباد نے کہاکے گزشتہ 6 ماہ کے دوران اشیائے ضروری اور پیٹرول کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے لیکن اس کے ثمرات عوام تک نہیں پہنچ سکے ہیں, انہوں نے کہاکہ سرکاری سطح پر قیمتیں کم ہونے کے باجود بھی مارکیٹس میں پرانی قیمتوں کے نفاذ کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔ کمشنر حیدرآباد نے کہاکے تمام اضلاع میں پرائس لسٹ اپڈیٹ کرکے مارکیٹس میں بھیجی جائیں اور عملدرآمد نہ کرنے والے تاجروں اور دوکانداروں کے خلاف کریک ڈاؤن کر کے سندھ ضروری اشیا پرائس کنٹرول ایکٹ کے تحت جرمانے عائد کر کے عوام کو بھرپور ریلیف دیا جائے۔ کمشنر حیدرآباد نے ڈویژن کے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کرتے ہوئے کہاکے وہ خود ہول سیل مارکیٹوں کا دورہ کریں اور قیمتوں کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لے کر بھاری جرمانے عائد کریں۔