ٹھٹھہ (نمائندہ جسارت)ایس ایس پی ٹھٹہ ڈاکٹر محمد عمران خان کے احکامات پر ٹھٹہ پولیس کی جانب سے ضلع ٹھٹہ میں امن وامان بحال رکھنے کے حوالے سے ضلع بھر میں اسنیپ چیکنگ کا سلسلہ جاری۔اسنیپ چیکنگ میں موٹرسائیکلوں، رکشہ، مسافر وین، بس و دیگر چھوٹی بڑی گاڑیوں کو چیک کیا گیا اس کے علاؤہ متعدد گاڑیوں سے ٹنٹڈ گلاسز اور فینسی نمبر پلیٹس بھی اتارے گئے۔تمام ایس ڈی پی اوز کی جانب سے اپنے علاقے کے ایس ایچ اوز کے ہمراہ اپنی حدود میں سنیپ چیکنگ جاری ہے۔اس کے علاؤہ پولیس کی جانب سے شہر کے اہم علاقوں بلخصوص داخلی اور خارجی راستوں پر اسنیپ چیکنگ جاری ہے۔ چیکنگ کے دوران متعدد مشکوک افراد۔ بغیر نمبر پلیٹ کے موٹرسائیکلز کو تحویل میں لیکر ویریفیکیشن کا عمل جاری ہے۔اسنیپ چیکنگ کا مقصد ضلع بھر میں امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنا ہے تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ ہو سکے ایس ایس پی ٹھٹھہ ڈاکٹر محمد عمران خان کے اس بہترین اقدام کو ضلع کے عوام نے بے حد سراہا ہے۔