لاہور ہائیکورٹ نے 25 سول ججز کے تقرر و تبادلے کر دیے

40

لاہور (نمائندہ جسارت) لاہور ہائیکورٹ نے 25 سول ججز کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دیے۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن بھی جاری ہو گیا، لاہور سے نبیلہ عامر اور محمد عامر کا بھکر تبادلہ کر دیا گیا۔سول جج محمد عمران کا لاہور سے رحیم یار خان، سول جج عدنان احمد کا اوکاڑہ سے شاہ کوٹ تبادلہ کیا گیا ہے۔اسی طرح سول جج محمد نعمان کا وہاڑی سے لاہور اور سول جج نعمان احمد کا پتوکی سے اوکاڑہ تبادلہ کر دیا گیا۔