پاک انگلینڈ ٹیسٹ میچ، ملتان کرکٹ اسٹیڈیم کی پچ سے گھاس کی صفائی آج ہو گی

99

ملتان (نمائندہ خصوصی )پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 3 ٹیسٹ کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ پیر 7 اکتوبر سے شروع ہو گا۔ذرائع کے مطابق ملتان کرکٹ اسٹیڈیم کے اسکوائر پر 13 پچز موجود ہیں، جس پچ پر انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان پہلا ٹیسٹ کھیلا جائے گا، اس پچ پر گھاس آج صاف کی جائے گی۔ دوسری جانب ٹیم مینجمنٹ 11 رکنی ٹیم کا انتخاب کرے گی۔ یاد رہے کہ انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان دسمبر 2022 میں کھیلے گئے ٹیسٹ میں مہمان ٹیم نے 26 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔یہ مسٹری اسپنر ابرار احمد کا ڈیبیو ٹیسٹ تھا، جہاں دائیں ہاتھ کے لیگ بریک گگلی بولر نے 11 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں 2 دن پریکٹس کے بعد گزشتہ روزپاکستانی ٹیم نے آرام کیا، جبکہ آل رائونڈر اور کپتان بین اسٹوکس کی قیادت میں انگلینڈ کی ٹیم نے پہلے پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔