داؤد اسپورٹس نے پی سی بی انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا

90
کراچی: پی سی بی انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کی فاتح دائود اسپورٹس کے کپتان نور ولی اور و رنز اپ ٹیم لاروش کلب کے کپتا ن رائو وقار کو مہمان خصوصی پروفیسر اعجاز فاروقی ٹرافی دے رہے ہیں

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے تعاون سے اور ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی زون2 کے زیر اہتمام منعقدہ پی سی بی انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں داؤد اسپورٹس نے لاروش کرکٹ کلب کو 145 رنز سے شکست دیکر ٹورنامنٹ جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا تقریب تقسیم انعامات کے مہمان خصوصی پروفیسر اعجاز فاروقی تھے۔کھیلے گئے فائنل میچ میں داؤد اسپورٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 240 رنز اسکور کئے شیراز علی نے ناقابل شکست 90 رنز عبید الرحمٰن نے 35 رنز اور سہیل خان نے 29 رنز اسکور کئے لاروش کلب کی جانب سے انعام الحق ، تیمور مصطفٰے ، حماد سعید اور راؤ وقار نے 2,2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ہدف کے تعاقب میں لاروش کلب 95 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی فہد ندیم نے 27 رنز ، علی حیدر نے 18 رنز اور علی حسن نے 17 رنز اسکور کئے طلحٰہ وقار نے 10 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ذاکر ملک نے2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ امپائرنگ کے فرائض راؤ وسیم اور اسد علی نے سرانجام دئیے جبکہ خیام مصطفٰے آفیشل اسکورر تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر اعجاز فاروقی کہا کہ پی سی بی کا کلب کی سطح پرپاکستان میں ٹورنامنٹس کا انعقاد خوش آئند ہے اس سے یقینی طور پر گراس روٹ کی سطح پر کرکٹ کو فروغ حاصل ہوگا انہوں نے زون 2 کے عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یقینی طور پر یہ ایک معیاری ٹورنامنٹ تھا جس سے کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے بھرپور مواقع ملے ہیں انہوں نے مذید کہاکہ زون2 میں کلب کرکٹ کے فروغ میں ہمیشہ اپنا کردار ادا کیا ہے اور آئندہ بھی کرتا رہوں گا آخر میں انہوں نے دونوں ٹیموں کے فائنل تک پہنچنے پر مبارکباد دی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جاوید خان سیکریٹری ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی نے کہا کہ یہ ہر لحاظ سے ایک معیاری ٹورنامنٹ تھا اس ٹورنامنٹ کو کامیابی سے ہمکنار کرنے میں زون 2 کے صدر جمیل احمد کا بہت اہم کردار ہے میں ٹورنامنٹ جیتنے پر داؤد اسپورٹس کی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور ساتھ ساتھ لاروش کرکٹ کلب کو بھی فائنل تک رسائی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جمیل احمد صدر ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی زون 2 نے کہا کہ پی سی بی کہ اس اقدام سے یقینی طور پر کلب کرکٹ کو فروغ حاصل ہوگا انہوں نے اس ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد پر زون2 کے تمام کلب عہدیداران کا شکریہ ادا کیا اور کہاکہ اگر کلب عہدیداران کا تعاون شامل حال نہ ہوتا تو شاید ٹورنامنٹ کو بروقت ختم کرانا ممکن نہ ہوتا انہوں نے کہا کہ لیگ کی بنیاد پر کھیلے جانیوالے مذکورہ ٹورنامنٹ میں زون 2 کی 32 ٹیموں نے حصّہ لیا اور اس میں 55 میچ کھیلے گئے ۔
انہوں نے ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد پر زون2 کی ٹورنامنٹ کمیٹی جس میں محمد افضل شعری ، فریدالدین اور صغیر احمد شامل تھے ان کاوشوں کو بھی سراہا اور آخر میں انہوں نے بہت جلد زون2 کے پلیٹ فارم سے ایک نئے ٹورنامنٹ کے انعقاد کا بھی اعلان کیا ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب میں مسرت رضا، وصال انصاری، جمال احمد ڈائریکٹر لاروش، شہزاد عالم، نصرت اللّہ، ظفر خان، ڈاکٹر عارف زیدی، صغیر احمد، نصرت محبوب، ایاز منشی، عمر رشید، فواد مصطفٰے، سعید علی، محمد افضل شعری، محمد نظام، سید شاہد علی، سید علی مہر، نعیم پرویز، امیر عبداللّٰہ خان نیازی، عاطف علی، ندیم خان، ایس ایم ندیم، سلیم مینجر، حسن خان، منور صدیقی، اعظم خان شیروانی، راشد احمد، اطہر فاروقی، نعمان اللّٰہ، سعید بن ناصر، ماجد خان، زرین خان، دبیر احمد صدیقی، اعجاز احمد اور ناصر نصیر بھی موجود تھے بعد ازاں مہمان خصوصی پروفیسر اعجاز فاروقی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے سب سے پہلے زون2 کے ان 8انڈر 19 کھلاڑیوں محمد شہریار، محمد احمد علیم، زین جعفری، ریحان شاہ عبداللّٰہ وحید، سید محمد فہد، عبدالرؤف، عمرفاروق کو کراچی کی ٹیم میں منتخب ہونے پر سوینئیر پیش کئے گئے زون2 کی ٹورنامنٹ کمیٹی کے اراکین محمد افضل شعری ، فرید الدین اور صغیر احمد کو شیلڈ پیش کی گئیں مین آف دی میچ فائنل کا ایوارڈ داؤد اسپورٹس کے شیراز علی کو دیا گیا جبکہ رنر ٹرافی لاروش کرکٹ کلب کے کپتان راؤ وقار نے وصول کی جبکہ ونر ٹرافی داؤد اسپورٹس کے کپتان نور ولی نے وصول کی۔