ملتان میں گرمی کی شدت، قومی ٹیم کا کا پریکٹس سیشن منسوخ

50

ملتان (نمائندہ خصوصی )قومی کرکٹ ٹیم کا ملتان میں گرمی کی شدت کی وجہ سے پریکٹس سیشن منسوخ کر دیا گیا۔ یاد رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا آغاز7اکتوبر سے ہوگا۔پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ 7اکتوبر سے ملتان، دوسرا ٹیسٹ بھی 15 اکتوبر سے ملتان اور تیسرا ٹیسٹ 24 اکتوبر سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔