پاکستان کو آسانی سے ہرانے کی بات کرنا حماقت ہے ناصر حسین

64

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) انگلش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور کمنٹیٹر ناصر حسین نے پاکستان سے ٹیسٹ سیریز میں انگلینڈ کی فتح کی بات کو قبل ازوقت قرار دیا ہے۔ پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے ناصر حسین نے کہا کہ پاکستان ٹیم موجودہ دور میں اچھا پرفارم نہیں کررہی لیکن یہ کہنا حماقت ہوگی کہ انگلینڈ پاکستان کو ٹیسٹ سیریز میں آسانی سے ہرا دے گا۔ سابق انگلش کپتان کا کہنا تھا کہ پاکستان بہترین کرکٹ نیشن ہے وہاں کرکٹ کا جنون ہے اور مداح بھی ٹیم کو ہمیشہ اوپر دیکھنا چاہتے ہیں۔
ناصر حسین نے مزید کہا کہ نئے کپتان اور نئے کوچ ہیں ، سب کی نظریں پاکستان پر ہوں گی کہ وہ کس طرح اپنی ٹیم کو اٹھاتے ہیں۔