محمد بلال خان مہمند ماربل انڈسٹریز ایسوسی ایشن کے چیئرمین منتخب

109

کراچی (اسٹاف رپورٹر) محمد بلال خان مہمند آئندہ دو سال کے لیے آل پاکستان ماربل انڈسٹریز ایسوسی ایشن کے بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہوگئے ہیں۔انہوں نے بحیثیت چیئرمین اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔بلال خان مہمند نے اپنی بلامقابلہ کامیابی پر ایسوسی ایشن کے تمام عہدیداروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ممبران نے ان پر جس اعتماد کا مظاہر کیا ہے وہ اس پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ماربل انڈسٹری اور مائینگ کو اس وقت بہت سے مسائل کا سامنا ہے۔