وقاص احمد انشورنس ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن منتخب

112

پاکستان (کامرس رپورٹر)پاک قطر فیملی تکافل لمیٹڈ (پی کیو ایف ٹی ایل)، جو فیملی تکافل حل فراہم کرنے والا معروف ادارہ اور پاک قطر گروپ کا حصہ ہے، یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس کر رہا ہے کہ اُن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر،وقاص احمد کو سال 2024-26 کے لیے انشورنس ایسوسی ایشن آف پاکستان (آئی اے پی) کی ایگزیکٹو کمیٹی کا رکن منتخب کر لیاگیا ہے۔یہ تقرری پاکستان کی تکافل انڈسٹری کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے، کیونکہ اس سے انشورنس سیکٹر میں زیادہ سے زیادہ نمائندگی اور ترقی کے مواقع میسر آئیں گے۔ جناب وقاص احمد کا اس اعلیٰ عہدے پر منتخب ہونا ان کی تکافل اور انشورنس انڈسٹری میں تین دہائیوں سے زیادہ عرصے پر محیط وسیع تجربے اور مہارت کی عکاسی کرتا ہے۔وقاص احمد نے اپنے نئے کردار کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا، ’’مجھے انشورنس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی ایگزیکٹو کمیٹی میں پاک قطر فیملی تکافل اور وسیع تر تکافل انڈسٹری کی نمائندگی کرنے پر فخر ہے۔ یہ عہدہ مجھے پاکستان میں شریعت کے مطابق تکافل سولوشنز کے فروغ اور ترقی میں اہم کردار ادا کرنے کا موقع فراہم کرے گا جو ٹیکنالوجی پر مبنی، جدید اور صارفین کی ضروریات پر مرکوز ہوں۔‘‘مختلف شعبوں میں اپنی شاندار کارکردگی، بشمول لائف انشورنس/تکافل انڈر رائٹنگ، پروڈکٹ ڈیولپمنٹ، اسٹریٹجک پارٹنرشپس اور ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے ساتھ، جناب وقاص احمد بہترین تجربات فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔