ٹیم میں ان فٹ کھلاڑیوں کی گنجائش نہیں ،جیسن گلیسپی

93

کراچی (اسپورٹس رپورٹر )قومی ریڈ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے کہاہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ میں ان فٹ کھلاڑیوں کے متحمل نہیں ،شان مسعود دبائو میں ہیں لیکن جانتے ہیں کہ ٹیسٹ کرکٹ موجودہ دور میں کیسے کھیلنی اور کس طرح ٹیم کو جتوایا جاسکتا ہے۔قومی ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ نے انٹرویو میں کہا کہ ہم بین الاقوامی کرکٹ میں ان فٹ کھلاڑیوں کے متحمل نہیں ہوسکتے۔ جیسن گلیسپی نے کپتان شان مسعود کی فارم نہ ہونے پر بھی انہیں سپورٹ کرتے ہوئے کہا کہ وہ دبائو ہیں لیکن جانتے ہیں کہ ٹیسٹ کرکٹ موجودہ دور میں کیسے کھیلنی اور کس طرح ٹیم کو جتوایا جاسکتا ہے۔پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 7 اکتوبر سے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہوگا، جس کیلئے دونوں ٹیموں نے تیاریاں مکمل کرلیں ہیں جب کہ مہمان ٹیم نے گزشتہ روز پریکٹس سیشن میں حصہ لے گی۔