کاروباری مسائل کے حل کیلیے فوری رجوع کر سکتے ہیں، انس راحیل

28

سیالکوٹ (کامرس رپورٹر ) پاکستان گلوز مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرزایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداران چیئرمین انس راحیل بر لاس ،سینئر وائس چیئر مین مطلوب احمد قریشی ، وائس چیئر مین عطا اللہ اور ایگزیکٹو ممبران نے اپنے عہدوں کا باضابطہ طور پر چارج سنبھال لیا ہے۔اس موقع پر چیئرمین انس راحیل بر س نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ ہم مکمل طور پر اپنے ممبر ان اور ایسوسی ایشن کے مفادات کے تحفظ اور خدمت کے لیے پر عزم ہیں، میں پاکستان گلوز مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے تمام ممبران کو کھلے دل سے دعوت دیتا ہوں کہ اگر کسی ممبر کو کاروباری مسائل کے حل کے لیے مدد کی ضرورت ہوتووہ بلا جھجھک ہمارے دفاتر سے رجوع کر سکتے ہیں،ہمارے دروازے ہر وقت بغیر کسی امتیاز کے سب کے لیے کھلے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایسوسی ایشن کا کو ئی بھی ممبر گلوز انڈسٹری کی ترقی و فروغ ، بہتری یا ایسوسی ایشن کی کار کردگی میں بہتری کے حوالے سے کوئی تجاویز دینا چاہتا ہے تو خیر مقدم کیا جائے گا،ایسوسی ایشن کے دفتر کا دورہ کر سکتے ہیں یا اپنی تحریری تجاویز میں بھیج سکتے ہیں، آپ کی قیمتی آرا ہمیں بہتر حکمت عملی تیار کرنے میں مدد فراہم کریں گی تاکہ ہم آپ کے مسائل کو بہتر انداز میں حل کر سکیں۔