ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل حیدر حسین کی کمشنر کراچی سے ملاقات

178
کراچی: کمشنر کراچی سید حسن نقوی اور پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل حیدر حسین ملاقات کے دوران ہاکی کا تحفہ پیش کررہے ہیں

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل حیدر حسین نے کمشنر کراچی سید حسن نقوی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اس موقع اولمپیئن وسیم فیروز اور پی ایچ ایف کے ایڈمنسٹریٹر کرنل ریٹائرڈ محمد اعظم بھی موجود تھے، حیدر حسین نے کمشنر کراچی کو ہاکی کا سووینئر پیش کیا جس پر لاہور قلندر کا نام تحریر تھا، ملاقات کے دوران کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے گراس روڈ اور انٹرنیشنل سطح پر ہاکی کے فروغ میں حیدر حسین کی کاوشوں کو سراہا، انہوں نے کے ایچ اے اور ہاکی فیڈریشن کے ساتھ مل کر کمشنر کراچی گولڈ کپ کرانے کا عندیہ دیا، ہاکی کی بحالی کے لئے گراس روڈ پر سرپرستی ضروری ہے اور اس کا سب سے موثر ذریعہ اکیڈمیز کا قیام ہے، کمشنر کراچی اسپورٹس ونگ کے تحت کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے ساتھ مل کر ڈسٹرکٹ کی سطح پر اکیڈمی کے قیام کا آغاز اور گولڈ کپ کی تاریخ کا اعلان جلد کریں گے، پی ایچ ایف کے سیکریٹری جنرل نے کمشنر کراچی کے کھیلوں بالخصوص ہاکی کے حوالے سے ان ویڑن کو قابل تحسین قرار دیا، حیدر حسین کا کہنا تھا اگر حکومت اور بیوروکریسی ہاکی کے فروغ کے لئے یکجا ہو جائے تو بہت جلد عالمی سطح پر فتوحات کا سلسلہ بھی شروع ہوسکتا ہے۔ کمشنر کراچی کے اقدامات سے شہر سے ہاکی کا ٹیلنٹ سامنے آئے گا۔