سرباز خان کا غیرمعمولی کارنامہ، تاریخ رقم کردی

33

کراچی (اسپورٹس رپورٹر )پاکستانی کوہ پیماسرباز خان نے ملکی کوہ پیمائی کی تاریخ میں ایک نیا باب رقم کر دیا وہ پہلے پاکستانی بن گئے جنہوں نے 8 ہزار میٹر سے بلند دنیا کی تمام 14 چوٹیوں کو سر کر لیا ۔تازہ ترین کامیابی میں سرباز خان نے 8027 میٹر بلند شیشاپنگما چوٹی کو سر کیا جو ان کی 14 ویں ایٹ تھاوزنڈر چوٹی ہے۔ اس چوٹی کو سر کرنے کے بعد وہ دنیا کے ان چند کوہ پیمائوں میں شامل ہو گئے جنہوں نے یہ اعزاز حاصل کیا ہے۔سرباز خان کا یہ سفر 2017 میں نانگا پربت کی چوٹی سر کرنے سے شروع ہوا اور اس کے بعد انہوں نے کے 2، لوٹسے، ایوریسٹ سمیت دنیا کی خطرناک ترین چوٹیوں کو سر کیا۔ سرباز خان نے ان چوٹیوں میں سے 11 کو بغیر مصنوعی آکسیجن کے سر کیا جو ایک انتہائی مشکل اور خطرناک کارنامہ سمجھا جاتا ہے۔سرباز خان نے 2023 میں چو اویو کی چوٹی کو بھی سر کیا اور اب شیشاپنگما کو سر کر کے وہ پہلے پاکستانی بن گئے جنہوں نے یہ تاریخی ہدف مکمل کیا ۔ وادی ہنزہ سے تعلق رکھنے والے سرباز خان کے تمام 8 تھازنڈر کی چویٹیوں میں نانگا پربت (8126میٹر) تاریخ: 2 اکتوبر 2017، K2 (8611میٹر) تاریخ: 22 جولائی 2018، لوٹسے (8516میٹر)تاریخ: 14 مئی 2019 ،4۔ براڈ پیک (8051میٹر) تاریخ: 11جولائی 2019 ،5۔ مناسلو (8163میٹر )تاریخ: 25ستمبر 2019 ، اناپورنا (8091 میٹر)تاریخ: 16 اپریل 2021 ، مانٹ ایوریسٹ (8849 میٹر) تاریخ: 12 مئی 2021، گیشر برم II(8035 میٹر) تاریخ: 18جولائی 2021، دھولاگیری (8167 میٹر)تاریخ: 1اکتوبر 2021، کینچنجنگا (8586 میٹر) تاریخ: 7مئی 2022، 10 ایٹ تھاوزنڈر سر کرنے والے پہلے پاکستانی، مکالو (8481 میٹر)تاریخ: 28مئی 2022، گیشر برم I (8080 میٹر) تاریخ: 12 اگست 2022، 13۔ چو اویو (8188میٹر)تاریخ: 2اکتوبر 2023، شیشاپنگما (8027 میٹر) تاریخ: 4 کتوبر 2024، یہ تمام چوٹیوں کو سر کرنے کا کارنامہ سرباز خان کے عزم، مہارت اور بہادری کا مظہر ہے۔، جو پاکستان کو عالمی سطح پر کوہ پیمائی میں نمایاں مقام دلاتا ہے۔