مسائل کے حل کیلیے قرآن کی پیروی اور اطاعت رسولؐ ضروری ہے‘ مرزا نعمان

91

کراچی (پ ر) ملک کے مسائل کے حل کے لیے قرآن کی پیروی اور اطاعت رسول ضروری ہے۔ سیاست‘ معیشت‘ معاشرت‘ قانون و عدالت سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی میں نظام مصطفی ؐکا نفاذ وقت کی اولین ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار سابق ناظم اسلامی جمعیت طلبہ سندھ مرزا نعمان بیگ نے جناح اسکوائر ملیر میں اسلامی جمعیت طلبہ کے زیر اہتمام پیغام مصطفیؐ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر نام جمعیت علاقہ ملیر محمد آذین شیخ‘ مقامی ناظم سعد شکیل و دیگر ذمے داران کے علاوہ وارڈ کونسلر تجمل حسین‘ لیبر کونسلر محمد اکبر اور طلبا و عوام کی بڑی تعداد موجود تھی۔