جماعت اسلامی ضلع کورنگی کے تحت مساجد کے باہر احتجاجی مظاہرے

87

کراچی (پ ر)اسرائیل نے ظلم وجبر کی انتہا کردی ہے عوام اسرائیل کے ظلم کے خلاف سڑکوں پر نکل کر احتجاج کریں ۔الاقصیٰ ملین مارچ فلسطینیوں کی آواز ثابت ہوگا ۔یہ بات جماعت اسلامی ضلع کورنگی کے سیکرٹری عبدالحفیظ نے دارالعلوم کورنگی پر بعد نماز جمعہ اسرائیل کے ظلم اور جبر کے خلاف احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔اس موقع پر نیشنل لیبر فیڈریشن کراچی کے سیکرٹری محمد قاسم جمال ،نائب ناظم علاقہ محمد کاشف ،وائس چیئرمین یوسی تین حماد حیدر ودیگر نے بھی خطاب کیا۔