مجلس وحدت مسلمین کی اسرائیلی جارحیت کیخلاف احتجاج

68

کراچی (اسٹاف رپورٹر)مجلس و حدت مسلمین کی جانب سے غزہ و لبنان میں جاری اسرائیلی جارحیت کے خلاف جمعہ کویوم احتجاج منایا گیا۔شہر قائد کی مختلف جامع مساجد کے باہر احتجاجی مظاہرے کیے گئے اور ریلیاں نکالی گئیں۔ بعد نمازجمعہ جامع مسجد نور ایمان ناظم آباد میں احتجاجی مظاہرے سے خطاب میں علامہ حسن ظفر نقوی کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ میں امریکی و اسرائیلی جارحیت کھلے عام جاری ہے فلسطین، یمن،لبنان،شام،عراق،اور ایران صہیونی جارحیت کا مہ توڑ جواب دے رہیں ہیں۔ عرب ممالک نے اپنی غیرت و حمیت یہودیوں کے ہاتھوں بیچ دی۔عرب ممالک مظلوم مسلمانوں کی نسل کشی پر خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہے ۔سید حسن نصر اللہ دنیا بھر کے مظلوموں کی آواز تھے۔ شہید اسماعیل ہانیہ اور حسن نصر اللہ عالم اسلام کے ہیرو ہیں،تحریک مقاومت بہت جلد اسرائیل کا خاتمہ کر دے گی۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پاکستان میں قائم امریکی سفارتخانہ جاسوسی کا اڈہ اور ملکی سالمیت کیلئے خطرہ ہے۔