کراچی اور لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں موبائل انٹرنیٹ سروسزمتاثر

68

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان کے مختلف شہروں میں انٹرنیٹ سروسز متاثر ہونے سے صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ انٹرنیٹ سروسز میں خلل کی وجہ سے آن لائن کام کرنے والے افراد بھی پریشانی کا شکار ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کراچی، لاہور اور پشاور کے مختلف علاقوں میں موبائل ڈیٹا متاثر ہونے سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے، انٹرنیٹ سروسز ڈاؤن ہونے کی وجہ سے آن لائن کام کرنے والے افراد بھی پریشانی کا شکار ہیں جبکہ شہریوں کو ایک دوسرے سے رابطہ کرنے میں بھی مشکلات پیش آرہی ہیں۔بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں انٹرنیٹ سروسز جزوی طور پر معطل ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔اسی طرح کوئٹہ شہر اور گردونواح میں موبائل کمپنیوں کی تھری جی اور فور جی سروسز جزوی طور پر معطل ہیں۔ذرائع کے مطابق خیربختونخوا کے قبائلی ضلع خیبر کے علاقے جمرود اور اسلام آباد میں تحریک انصاف کے جلسے کے باعث موبائل انٹرنیٹ سروس بند کی گئی ہے، انٹرنیٹ بند ہونے سے تمام رابطے منقطع ہوگئے ہیں اور صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔شہر قائد میں بھی گزشتہ روزہ اچانک موبائل انٹرنیٹ سروس بند ہونے سے صارفین کو سوشل میڈیا ایپس کے استعمال میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ تاہم بندش کی وجہ سامنے نہیں آئی۔