ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ: جنوبی افریقا نے ویسٹ انڈیز کو 10 وکٹوں سے شکست دیدی

102
beat West Indies by 10 wickets

دبئی: آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کے تیسرے میچ میں جنوبی افریقا نے ویسٹ انڈیز کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی۔

دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونیوالے میچ میں جنوبی افریقہ ویمنز ٹیم نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز ویمنز ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی تاہم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز ویمنز ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 118 رنز بنائے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے اسٹیفنی ٹیلر 44رنز بنا کر نمایاں رہیں جبکہ جنوبی افریقا کی جانب سے ملابا نے 4وکٹیں حاصل کیں۔

جنوبی افریقا ویمنز ٹیم نے 119رنز کا ہدف بغیر کسی نقصان کے 17.5اوورز میں حاصل کرلیا، جنوبی افریقا کی جانب سے کپتان وولوارڈٹ 59 اور تزمین برٹس 57 رنز بنا کر ناقابل شکست رہیں۔