بیرسٹر گوہر سمیت 20وکلا کیخلاف ادارے کے سربراہ کا پتلا نذر آتش کرنے پر مقدمہ درج

210

اسلام آباد:تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) چیئرمین بیرسٹر گوہر سمیت 20وکلا کے خلاف وفاقی پولیس نے سپریم کورٹ کے باہر ادارے کے سربراہ کا پتلا نذر آتش کرنے پر مقدمہ درج کرلیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق درج کیے گئے مقدمے میں لکھا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے باہر احتجاج کرنے والوں نے سرکاری ادارے کے سربراہ کا پتلا جلایا اور پولیس افسران و اہلکاروں سے مزاحمت کرتے ہوئے انہیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔

درج مقدمے میں پی ٹی آئی کے لطیف کھوسہ، شبلی فراز، سلمان اکرم راجہ، مصطفین کاظمی، نیاز اللہ نیازی اور اعظم سواتی کو نامزد کیا گیا ہے، اس کے علاوہ ایف آئی آر میں نسیم حیدر پنجھوتہ، انصر ایڈووکیٹ، بیرسٹر گوہر اور عبداللہ وزیر کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔