مودی سرکار کی پالیسیوں سے تنگ ڈپٹی اسپیکر 4 ارکان سمیت احتجاجا تیسری منزل سے کود گئے

110

ممبئی : بھارتی ریاست مہاراشٹرا  کی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر سمیت 4 اراکین نے مودی سرکار  کی پالیسیوں سے تنگ آکر احتجاجاَََ سیکٹریٹ کی تیسری منزل سے چھلانگ لگا دی۔

غیر ملکی  میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈپٹی اسپیکر اور چاروں اراکین اسمبلی نے حکومت کی جانب سے ڈھنگر کمیونٹی کو  قبائل کی فہرست (شیڈول ٹرائبز کیٹیگری) کا حصہ بنانے کے عمل کی مخالفت میں احتجاج کرتے ہوئے

ڈپٹی اسپیکر نرہاری زروال کی عمارت سے چھلانگ لگائی۔

عمارت سے چھلانگ لگانے کے باوجود ڈپٹی اسپیکر اور تینوں اراکین اسمبلی محفوظ رہے کیونکہ وہ ایک جالی (نیٹ) پر جاگرے جسے 2012 میں لوگوں کو خودکشی کی کوشش پر ان کی جان بچانے کے لیے وہاں لگایا گیا تھا۔