پی ٹی آئی ہٹ دھرمی سے باز نہ آئی تو پختونخوا میں ایمرجنسی لگ سکتی ہے:رہنما ن لیگ

117
an emergency in Pakhtunkhwa

پشاور: مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما و ترجمان اختیار ولی خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ہٹ دھرمی سے باز نہ آئی تو پختونخوا میں ایمرجنسی لگ سکتی ہے۔

 اختیارولی خان کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ اگرسرکاری وسائل کے ساتھ وفاق پرچڑھائی کریں گے تو منہ توڑجواب کیلئے تیار رہیں، پی ٹی آئی تسلی رکھے احتجاجی ریلیوں اور جلسوں سے قیدی کو نہیں چھڑا سکتے۔یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی۔

ان کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈا پور کا کردار ایک وزیراعلیٰ سے ایک منشی میں تبدیل ہو چکا ہے، پی ٹی آئی اس وقت مکمل طور پر ٹی ٹی پی میں تبدیل ہو چکی ہے، ریاست کی رِٹ قائم ہے، بلوائیوں کو بلوائیوں کی طرح ڈیل کیا جائے گا۔

لیگی رہنما کا مزید کہنا کہ اگر پی ٹی آئی نے کے پی میں گورنر راج لگانے کی ٹھان لی ہے تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں، اگر پی ٹی آئی ہٹ دھرمی سے باز نہ آئی تو پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ ہو سکتا ہے۔