پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

188
The stock market boomed, crossing

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 83 ہزار پوائنٹس کی بلند ترین سطح عبور کر گیا۔انڈیکس میں 452 پوائنٹس کے اضافے سے 100 انڈیکس 83 ہزار 174 پوائنٹس کی سطح کو عبور کر چکا ہے۔

آئی ایم ایف سے قسط کی منظوری کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان دیکھا جارہا ہے۔ تجزیہ کاروں نے اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان کی مختلف وجوہات بتائی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ کم شرح سود اور حکومت پر سرمایہ کاروں کا اعتماد جیسے عوامل شامل ہو سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی پی ایس ایکس میں کے ایس ای 100 انڈیکس 950 سے زائد پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ تاریخ کی بلند ترین سطح 82974 پوائنٹس کی سطح پر پہنچا تھا۔