لاہور: ماہ ربیع الثانی کا چاند نظر آ گیا، یکم ربیع الثانی 1446 ہجری کل 5 اکتوبر بروز ہفتہ کو ہوگی ۔
ربیع الثانی کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت ہوا جس میں رویت ہلال کے حوالے سے شہادتوں کا جائزہ لینے کے بعد چاند نظر آنے کا اعلان کیا گیا۔
دوسری جانب چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد کے اعلان کے بعد وزارت مذہبی امور نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔