ایران کے سپریم لیڈر پانچ سال بعد اجتماعِ جمعہ سے خطاب کررہے ہیں

163

ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای پانچ سال بعد آج نمازِ جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرنے والے ہیں۔

ان کے اس خطاب کو علامتی طور پر غیر معمولی اہمیت حاصل ہے کیونکہ اسرائیل پر ایران کے میزائل حملوں کے بعد اُن کی طرف سے کچھ کہا جانے والا ہے۔

لبنانی دارالحکومت بیروت کے مضافات میں حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ کو شہید کردیے جانے کے بعد سید علی خامنہ ای کو احتیاطی تدبیر کے طور پر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا تھا۔

علی خامنہ ای آج وسطی تہران کی امام خمینی رینڈ مصلٰی مسجد میں نمازِ جمعہ کی امامت کریں گے۔ انہوں نے آخری بار جنوری 2020 میں نمازِ جمعہ کی امامت کی تھی۔ علی خامنہ ای کا خطاب اس اعتبار سے بھی غیر معمولی اہمیت کا حامل ہے کہ تین دن بعد غزہ کی لڑائی کا ایک سال پورا ہونے والا ہے۔

تہران میں علی خامنہ ای کے منظرِعام پر آنے کے حوالے سے غیر معمولی سیکیورٹی انتظامات کیے جارہے ہیں۔ علی خامنہ ای کو ایران میں حکومت سے متعلق تمام معاملات میں کُلی اختیارات حاصل ہیں۔