اسلام آباد: تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے بانی وسابق چیئرمین عمران خان نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ ( کے پی کے ) علی امین گنڈا پور کو ہر حال میں ڈی چوک پہنچ کر احتجاج کرنے کی ہدایت کی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان کی ہدایات ملنے کے بعد پی ٹی آئی کے کارکنان نے رکاوٹ ڈالنے والوں سے نمٹنے کے لیے تیاریاں شروع کردیں ہیں، ڈی چوک پر ہونے والے احتجاج میں اراکین قومی اسمبلی شریک نہیں ہوں گے جبکہ ڈی چوک میں احتجاج کی ذمہ داری راولپنڈی اسلام آباد کی تنظیم کی ہوگی۔
بانی پی ٹی آئی نے ہدایت کی ہے کہ علی امین گنڈا پور کے پہنچنے تک مقامی قیادت احتجاج کرے گی، ڈی چوک پہنچنے میں چاہے دو دن کیوں نہ لگ جائیں، ڈی چوک ضرور پہنچنا ہے۔
ذرائع بانی پی ٹی آئی کے مطابق کارکنان کے لئے ماسک، نمک، پانی ، کپڑے سمیت دیگر چیزوں کا بھی انتظام کر لیا گیا ہے جبکہ بیرسٹر گوہر اور شیخ وقاص اکرم تمام احتجاج کی نگرانی کریں گے، اس کے علاوہ ایم این ایز اپنے حلقے کے لوگوں کو احتجاج میں آنے کی ہدایت دیں گے۔