ملائیشین وزیراعظم انورابراہیم سے حافظ نعیم کی ملاقات، غزہ اور لبنان ایشو پر گفتگو

174

اسلام آباد:ملائیشین وزیراعظم  انور ابراہیم کی دعوت پر امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے وفد کے ساتھ ان سے ملاقات کی۔

وفاقی دارالحکومت میں ہونے والی ملاقات میں  حافظ نعیم الرحمن نے ملائیشین  وزیراعظم کے ساتھ غزہ اور لبنان میں اسرائیلی جارحیت روکنے کے لیے کردار ادا کرنے کے حوالے سے اتفاق کیا جب کہ ملائیشیا میں رہنے والے  پاکستانیوں کے مسائل سے متعلق بھی بات چیت ہوئی۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے  ملائیشیا میں فلسطینی زخمیوں کی دیکھ بھال کرنے پر انور ابراہیم کوخراج تحسین پیش کیا۔دونوں رہنماؤں میں اتفاق کیا گیا کہ فلسطینی مزاحمت کے ایک سال مکمل ہونے پر 7 اکتوبر کو عالمی سطح پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاج کیا جائے۔

ملائیشین وزیراعظم نے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم کوملائیشیا آنے کی دعوت دی۔ اس موقع پر ڈاکٹر انور ابراہیم نے حافظ نعیم الرحمٰن کو کلیات اقبال تحفے میں پیش کی۔