سان فرانسسکو:گوگل نے اپنے سرچ انجن میں مصنوعی ذہانت کی حامل اپ ڈیٹس کا اعلان کیا ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق ٹیکنالوجی کمپنی گوگل کی جانب سے اپنے سرچ انجن کروم میں اب تک کی اہم ترین اپ ڈیٹس کا اعلان کیا ہے، جن کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ یہ آرٹی فیشل انٹیلی جنس (یعنی مصنوعی ذہانت) کی حامل ہوں گی۔
اپ ڈیٹس سے متعلق مزید بتایا گیا ہے کہ انہیں استعمال کرتے ہوئے صارفین اپنے اینڈرائیڈ یا ایپل ڈیوائس پر گوگل ایپ میں کسی چیز کی طرف بھی کیمرے کا رخ کرکے اپنی آواز کے ذریعے کوئی بھی سوال کر سکیں گے۔
گوگل نے اس بات کی بھی تصدیق کی ہے کہ وہ اپنے سرچ لیبز پروگرام پر ابتدائی ٹیسٹرز سے ویڈیو ریکارڈ کرنے کے دوران سوالات پوچھنے کے لیے بھی اے آئی ٹول متعارف کرے گا، یعنی AI ٹولز ویڈیو اور صارف کے سوال کو ایک ساتھ پروسیس کرنے کے قابل ہو جائیں گے۔