خیبرپختونخوا میں گورنر راج کا کوئی امکان نہیں: فیصل واوڈا کا پھر دعویٰ

241
There is no possibility of Governor's rule

اسلام آباد : سینیٹر فیصل واوڈا نے ایک بار پھر دعویٰ کیا ہے کہ خیبرپختونخوا میں گورنر راج کا کوئی امکان نہیں۔

فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ کل پریس کانفرنس میں کہا تھا علی امین گنڈا پورڈی چوک نہیں آئیں گے، کیا اسلام آباد آکرملک فتح کرلیں گے؟، پی ٹی آئی کولاشیں چاہئیں اب انہیں لاشیں نہیں ملیں گی، خیبرپختونخوا کےسرکاری وسائل علی امین گنڈا پوراستعمال کر رہے ہیں۔یہ بات انہوں نے نجی ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ اس سےنکمی حکومت پہلے نہیں دیکھی، کنٹینرز لگانے سے عام آدمی کو تکلیف ہوتی ہے، پی ٹی آئی طوفان نہیں پانی کا بلبلا ہے ان کےغبارے میں حکومت ہوا بھرتی ہے۔ تحریک انصاف پاکستان کےساتھ مخلص نہیں ہے، احتجاج میں عمرایوب سمیت باقی لیڈر کدھر ہیں؟ خود باہرنہ نکلنے والے دوسروں کو باہرنکلنےکا کہہ رہے ہیں۔

انہوںنے عمران خان کی بہنوں کی گرفتاری پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کو گرفتار کرنے کی کیا ضرورت تھی؟ بکاؤسیاست دانوں پر لوگوں کا تکیہ نہیں ہے، بانی پی ٹی آئی کا جیل سےنکلنا ناممکن ہے۔

فیصل واوڈا کا پیش گوئی کرتے ہوئے کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں گورنر راج کا کوئی امکان نہیں ہے، گورنر راج لگا کر پی ٹی آئی کو سیاسی شہید نہیں بنانا چاہیے، آئینی عدالت بننی چاہیے، فیض حمید کا کورٹ مارشل ہورہا ہے اور ان کو سزا بھی ہوگی۔

آخر میں انہوں نے مزید کہا کہ آئی پی پیزکےمعاملے پر بھی فوج نے مذاکرات کیے ہیں، فوج سرحدوں پر حفاظت اور بجلی کا بل بھی کم کروا رہی ہے، فوج کو معاشی حالات کی بہتری کا کریڈٹ دینا چاہیے، آپ فوج کوکریڈٹ دیتےہوئےکیوں شرماتےہیں۔